ہم فرشتے نہیں، 9 مئی غلطی تھی، جس کی ہم سب نے مذمت کی:بیرسٹر گوہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ہم فرشتے نہیں، 9 مئی ایک غلطی تھی، جس کی ہم سب نے مذمت کی۔
پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 9 مئی ایک غلطی تھی، جس کی ہم سب نے مذمت کی، دوبارہ ایسا نہیں ہونا چاہیئے۔ ہماری جماعت نے اسکی مکمل شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اداروں کا احترام کرتے ہیں، اور امید کرتے ہیں پارلیمنٹ کا بھی احترام کیا جائے۔ اب بس ہونی چاہئئے، انصاف ہونا چاہئے، ہم جب انتخابات جتے تو 180 نشتیں تھی، اسمبلی آئے تو 91 ہو گئی، اب 76 رہ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاک امریکا تعلقات میں دنیا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف :واشنگٹن پوسٹ
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اتنے تو خزاں میں پتے نہیں جھڑتے جتنی نشستیں انھوں نے ہم سے واپس لےلی۔