ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کو سرپرائز دیں گے : یو اے ای ہیڈ کوچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )متحدہ عرب امارت (یو اے ای) کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ لال چند راجپوت کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم ایشیا کپ 2025 میں بھارت اور پاکستان جیسی بڑی ٹیموں کو حیران کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
امارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لال چند راجپوت نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی اپنی اسکلز، فٹنس اور فیلڈنگ کو بہتر بنانے پر زور دے رہے ہیں تاکہ مضبوط حریفوں کے خلاف بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک مشکل گروپ میں ہیں لیکن کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے اور ہم کسی بھی ٹیم کو اپ سیٹ کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکہ نے بھارت کا بھانڈا پھوڑ دیا
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اوور کانفیڈنس نہیں بلکہ ہمیں یقین ہے کہ ہم بڑی ٹیموں کے خلاف بھی جیت سکتے ہیں، ایشیا کپ ہمارے کھلاڑیوں کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم ہے۔
یاد رہے کہ یو اے ای نے بھارت اور پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں آخری بار ایشیا کپ 2016 میں مقابلہ کیا تھا جس میں دونوں ٹیموں نے انہیں آسانی سے شکست دی تھی۔