صدر واضح کریں کہ عملے نے جعلی دستخط کیے؟ سربراہ پلڈاٹ کا سوال

Aug 20, 2023 | 23:02:PM
صدر واضح کریں کہ عملے نے جعلی دستخط کیے؟ سربراہ پلڈاٹ کا سوال
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ (پلڈاٹ) کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی واضح کریں کہ کیا ایوان صدر کے عملے نے جعلی دستخط کیے ہیں؟۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں احمد بلال محبوب نے کہا کہ صدر علوی واضح کریں کہ عملے نے جعلی دستخط کیے یا بل مقررہ وقت میں واپس نہیں بھیجے؟ انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی کو یہ بھی بتانا چاہیئے کہ انہوں نے ایوان صدر کے عملے کو بل واپس بھیجنے کی ہدایت کس تاریخ کو کی تھی؟

یہ بھی پڑھیے: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

احمد بلال محبوب نے کہا کہ صدر یہ بھی بتائیں کہ انہوں نے زبانی ہدایت دی تھی یا فائل پر تحریری ریمارکس دیے تھے۔