وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے انٹر ڈسپلنری ریسرچ سینٹر کے لیے 50 کروڑ روپے کر دیئے

Apr 20, 2026 | 17:22:PM
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے انٹر ڈسپلنری ریسرچ سینٹر کے لیے 50 کروڑ روپے کر دیئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے انٹر ڈسپلنری ریسرچ سینٹر کے قیام کے لیے 50 کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایت کر دی، ڈبل شفٹ اسکول پروگرام میں توسیع اور آئی ٹی و اے آئی کورسز کے اجرا کی منظوری بھی دے دی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت شعبہ تعلیم میں اصلاحات سے متعلق اہم اجلاس میں شعبہ تعلیم میں جاری اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ اور مجوزہ اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس میں سلمان اکرم راجا، ارشد ایوب، ماہرین تعلیم اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے، شرح خواندگی بڑھانے کے لیے دور دراز علاقوں میں کمیونٹی اسکولوں کے قیام سے اتفاق بھی ہوا۔

اجلاس کے دوران تجاویز کو حتمی شکل دینے کے لیے تفصیلی اجلاس طلب کرنے اور لائحہ عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی، اصلاحات پر عملدرآمد کے لیے فالو اپ اجلاس اور رابطہ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی، ای ٹرانسفر پالیسی، یکساں نصاب، سیمسٹر سسٹم، مانیٹرنگ، ٹیچرز ٹریننگ، سکول بیسڈ اسسمنٹ، ورچوئل اسکولنگ اور اے آئی کورسز پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

شرح خواندگی میں اضافے، جدید رجحانات کے فروغ اور تعلیم تک یکساں رسائی کے لیے فریم ورک پر غور کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ علیم اور صحت پر خصوصی توجہ کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں،صحت اور تعلیم براہ راست عوام سے منسلک شعبے ہیں،حکومت Imran Khan کے وژن کے مطابق انسانی ترقی پر سرمایہ کاری کر رہی ہے،ہمارا ہدف ہے کہ کوئی بچہ تعلیم کے بنیادی حق سے محروم نہ رہے۔

ٰیہ بھی پڑھیں :امریکا پر اعتماد نہیں ،دوسرے دور کے مذاکرات کیلئےپاکستان نہیں جائیں گے:ایران