پشاور میں صحت کارڈ پلس پر ہسپتالوں میں داخلے بند

Apr 20, 2023 | 11:07:AM
پشاور میں صحت کارڈ پلس پر ہسپتالوں میں داخلے بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پشاور میں انشورنس کمپنی نے صحت کارڈ پلس پر ہسپتالوں میں داخلے بند کر دیئے اور  ہسپتالوں میں داخلوں پر عارضی پابندی لگادی۔

تفصیلات کے مطابق  انشورنس کمپنی کی جانب سے پینل ہسپتالوں اور متعلقہ حکام کو خط بھی لکھ دیئے گئے  جس میں کہا گیا کہ  صحت کارڈ پلس کے تحت داخلوں پر عارضی پابندی لگادی گئی ہے، 20 اپریل سے پینل پر موجود ہسپتالوں میں تاحکم ثانی نئے داخلے بند ہوں گے،مراسلے میں کہا گیا کہ ہیلتھ فیسلیٹیٹرز، ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسرز کلیم کی تیاری کیلئے  موجود ہوں گے۔

 خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کے مطابق صوبائی حکومت پر انشورنس کمپنی کے 14 ارب روپے کے بقایا جات ہیں، بقایاجات کی ادائیگی کیلئے متعدد نوٹسز موصول ہو چکے ،نگران مشیر صحت خیبرپختونخوا ڈاکٹر عابد جمیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ  انشورنس کمپنی کو بقایاجات کی ادائیگی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔