اسرائیلی وزیرخارجہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے؟

Apr 20, 2023 | 09:44:AM
اسرائیلی وزیرخارجہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسرائیلی وزیرخارجہ نے سعودی عرب کے دورے کا امکان ظاہر کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی کوہن نے اسرائیلی فوجی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا دورہ ٹیبل پر ہے،البتہ ابھی تاریخ طے نہیں ہوئی۔رواں سال بھی ایک عرب ملک اسرائیل سے تعلقات معمول پر لائے گا، امریکی سینیٹر لنزےگراہم کی سعودی ولی عہد سے سعودی اسرائیل تعلقات پربات ہوئی تھی۔

 ضرور پڑھیں :سعودی عرب: پاکستانی عمرہ زائرین کی گاڑی کو حادثہ، 9 جاں بحق
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا دشمن اسرائیل نہیں ایران ہے، سعودی ایران تعلقات میں پیش رفت اسرائیل کیلئے خوش آئند ہو سکتی ہے۔ سعودی ایران تعلقات،سعودی اسرائیل کے قریب آنے کا باعث بن سکتے ہیں۔
 
واضح رہے کہ رواں ہفتے اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو نے بھی سعودی اسرائیل تعلقات کو عرب اسرائیل تنازع کے خاتمے میں بڑا قدم قرار دیا تھا۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے امریکی سینیٹرلنزےگراہم نے ملاقات کی جس میں نیتن یاہو نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ معمول کے تعلقات اور امن چاہتے ہیں، ہم تعلقات کو عرب اسرائیل تنازع کےخاتمےکی جانب بڑےاقدام کےطورپردیکھتے ہیں۔