اداکارہ رباب ہاشم کے گھر ننھی پری کی آمد

Apr 20, 2023 | 09:16:AM
شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ رباب ہاشم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ رباب ہاشم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ رباب ہاشم نے بتایا کہ ان کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے ’مائیشا صہیب‘ رکھا ہے۔

رباب ہاشم نے لکھا کہ رمضان المبارک کے آخری چند دن ہمارے لیے رحمتوں سے بھرے رہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Rabab Hashim (@abbiehashim)

اداکارہ نے لکھا کہ ’ہماری چھوٹی منچکن، مائیشا صہیب علی نے آکر ہماری دنیا کو محبت، خوشی اور لامتناہی نعمتوں سے بھر دیا، الحمدللہ۔‘

انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہ کرم ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

رباب ہاشم کو بیٹی کی پیدائش پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’انگنا۔‘ ’تمہارے ہیں۔‘ اور ’تم سے مل کر‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔