لاہور جلسہ سے قبل عمران خان کی انتظامیہ کو وارننگ

Apr 20, 2022 | 17:21:PM
سابق ،وزیراعظم، عمران ،خان
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین  عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت سے حالات نہیں سنبھل رہے۔  انتظامیہ مینار پاکستان جلسے میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی حماقت سے گریز کرے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں مینارِ پاکستان جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامات کا تفصیلی  جائزہ لیا گیا۔تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ضمانت پر رہا ہونے والے افراد کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر شدید  تحفظات کا اظہار  کیا اور ملک میں بلاتاخیر عام انتخابات کے انعقاد کے اعلان کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر عمران خان  کا کہنا تھا کہ قوم قیادت سے آگے نکل کھڑی ہوئی ہے اور بیرونی سازش اور خودمختاری پر کئے جانے والے حملے پر نگاہیں جمائے بیٹھی ہے۔غیر فطری امپورٹڈ حکومت سے حالات نہیں سنبھل رہے، انواع و اقسام کے جرائم میں ملوث ملزمان کو وفاقی کابینہ میں بھرتی کرکے جمہوریت کا چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، پاکستان اپنی تاریخ کے اہم ترین دور اور مقام پر کھڑا ہے۔عمران خان نے کہا انتظامیہ جلسے میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی حماقت سے گریز کرے، عوام کے سمندر کو قید کرنا ممکن نہیں، مینارِ پاکستان کا کل کا اجتماع ایک تاریخ رقم کرے گا۔اپنے لوگوں کو جانتا ہوں، قوم آزادی و خودمختاری پر رتی بھر سمجھوتے کو تیار نہیں،مستقبل کے فیصلے سے عوام کو محروم رکھنا زیادہ دیر تک ممکن نہیں، غیر فطری امپورٹڈ حکومتیں کھڑی کرنے سے نہیں، شفاف انتخاب کے ذریعے عوام کو مستقبل کے فیصلے کا حق دینے سے پاکستان آگے جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر پھر مہنگا۔کتنے کا ہو گیا؟