CDA اور ریلوے کا اجلاس،اسلام آباد اور راولپنڈی میں جدید اور تیز رفتار ٹرین چلانے میں پیش رفت

Sep 19, 2025 | 18:33:PM
CDA اور ریلوے کا اجلاس،اسلام آباد اور راولپنڈی میں جدید اور تیز رفتار ٹرین چلانے میں پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں جدید اور تیز رفتار ٹرین چلانے میں پیش رفت۔سی ڈی اے اور پاکستان ریلویز جلد مفاہمتی یاداشت پر دستخط کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں کے درمیان ٹرین چلانے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک اجلاس ہوا،اجلاس کی صدارت چئیر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کی۔سی ڈی اے اور پاکستان ریلویز جلد مفاہمتی یاداشت پر دستخط کریں گے۔ اجلاس میں دونوں اداروں کے  مابین مفاہمتی یاداشت کے مندرجہ جات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔منصوبے کے تحت جڑواں شہروں کے درمیان جدید ٹرین سروس کا آغاز کیا جائے گا۔ اجلاس میں ٹرین منصوبے کیلئے تجویز کردہ روٹ، لے آؤٹ پلان، بہترین بزنس ماڈل اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کا  تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ 
 اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے  محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ٹرین منصوبے کی تکمیل سے جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں کمی آئے گی، ٹرین سروس کے ساتھ فیڈر الیکٹرک بس سروسز کو منسلک کیا جائے تاکہ اسلام آباد کے تمام اہم مقامات تک شہریوں کو آسان رسائی حاصل ہو گئی،اس منصوبے سے شہریوں کیلئے سستا،محفوظ اور آرام دہ سفر فراہم ھو گا،ٹرین سروس منصوبہ  اسلام آباد اور راولپنڈی کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہوگا۔اس سلسلے میں بین الاقوامی معیار اور بہترین تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے پر عملدرآمد کیا جائے،یہ منصوبہ نہ صرف شہریوں کیلئے جدید ترین نقل و حمل کی سہولیات فراہم کرے گا بلکہ دارالحکومت اسلام آباد کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا،اجلاس میں پاکستان ریلوے اور سی ڈی اے کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:5 روپے کیوں کم دیئے،ظالم شخص نے سبزی فروش کو قتل کر دیا