بیلا حدیدکس بیماری میں مبتلا ہیں؟تصاویر نے مداحوں کوپریشان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف امریکی ماڈل بیلا حدید نے ہسپتال سے تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کوتشویش میں مبتلاکردیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیلا حدید طویل عرصے سے لائم بیماری میں مبتلا ہیں اور وہ اس بیماری کے علاج کے سلسلے میں ہسپتال میں کئی مرتبہ زیر علاج رہ چکی ہیں۔
حالیہ دنوں میں انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں بیلاحدید کبھی سر پر پٹی، ہاتھ میں آئی وی ڈرپ، اور کبھی برف کا پیک ماتھے پر رکھے دکھائی دیں۔

بیلاحدیدکی جانب سے شیئرکی گئی دیگر تصاویر میں وہ ہسپتال کے کمرے میں آرام کرتے ہوئے اور اہلِ خانہ کے ساتھ تاش کھیلتے اور پیزا کھاتے دکھائی دیں، ایک اور تصویر میں وہ کافی کا کپ ہاتھ میں لیے لفٹ میں بیٹھی نظر آئیں۔
بیلا حدیدنے کیپشن میں مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے لکھاکہ سوری میں اکثر غائب ہو جاتی ہوں، میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں۔
سوشل میڈیا پر بیلا حدید کی ان تصاویرنے ان کے مداحوں کوتشویش میں مبتلاکردیاہے اوروہ ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:’’اس وقت سنگل ہوں‘‘ارباز خان نےخوشبوسے طلاق کی تصدیق کر دی
بیلا حدید کی پوسٹ پر ان کی بہن جی جی حدید نے کمنٹ میں لکھا:’’آئی لَو یو! تم جلد بہتر ہو جاؤ، جیسا کہ تمہارا حق ہے۔‘‘