’’اس وقت سنگل ہوں‘‘ارباز خان نےخوشبوسے طلاق کی تصدیق کر دی

Sep 19, 2025 | 15:18:PM
’’اس وقت سنگل ہوں‘‘ارباز خان نےخوشبوسے طلاق کی تصدیق کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار ارباز خان نے اداکارہ خوشبو خان کے ساتھ اپنی طلاق کی تصدیق کر دی۔
ارباز خان نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں مختلف موضوعات اوراپنی طلاق کی خبروں پرگفتگو کرتے ہوئے اربازخان نے کہا کہ وہ اس وقت سنگل ہیں اور ان کے دل میں کسی کے لیے جگہ نہیں ہے۔
اربازخان نے مزید کہا کہ زندگی کے تجربات نے انہیں زیادہ پختہ کر دیا ہے اور وہ آگے بڑھ چکے ہیں، ہر دن ایک نیا سبق سکھاتا ہے اور اب وہ اس مرحلے سے گزر چکے ہیں جہاں کسی کے ساتھ فوری تعلق کی ضرورت محسوس ہوتی۔


معروف اداکارنے کہا کہ وہ اپنی سنگل زندگی کا لطف اٹھا رہے ہیں کیونکہ ان کے مطابق تعلقات اکثر ذمہ داریوں اور مسائل کے ساتھ آتے ہیں جو کبھی کبھار انسان کے لیے بوجھ بن سکتے ہیں اور زندگی کو مشکل بنا کر کسی بھی انسان کوتباہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فلم’’ عاشق رنگ رنگیلے ‘‘کی آمدن کا 25فیصد سیلاب زدگان کو دینے کااعلان
 اداکار کی سابقہ اہلیہ اداکارہ خوشبو خان پہلے ہی اپنی طلاق کی تصدیق کر چکی ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایاتھا کہ ارباز خان پانچ سال قبل بغیر کسی اطلاع کے گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے اوراس کے بعد کبھی واپس نہیں آئے، اس دوران وہ اپنے دونوں بیٹوں کی پرورش اکیلے کر رہی ہیں اور ان کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔
واضح رہے کہ خوشبو اور ارباز خان نے 2000 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔