بہاولپور:ساس سے جھگڑا، ماں نے 2بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

Sep 19, 2025 | 10:20:AM
بہاولپور:ساس سے جھگڑا، ماں نے 2بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بہو نے ساس سے جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر اپنے دونوں بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ بہاولپور میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے ساس سے جھگڑے کے بعد انتہائی قدم اٹھایا۔ 

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق 26 سالہ خاتون کا اپنی ساس سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد خاتون نے مبینہ طورپر اپنے بچوں کو قتل کر نے کے بعد خودکشی کی۔

پولیس کے مطابق مرنے والے بچوں میں 4 سال کی بیٹی اور اڑھائی سال کا بیٹا شامل ہے،  جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں جب کہ واقعے سے متعلق حقیقت جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنماؤں کو کلاؤڈ برسٹ کی طرح سزائیں ہوئیں: بیرسٹر گوہر