نگران وزیراعظم کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے افتتاحی سیشن میں شرکت

Sep 19, 2023 | 21:45:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر پہنچ گئے۔

نگران وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی۔

وہ آج عالمی ترقیاتی اقدام پر اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی اور خطاب کریں گے، اس کے علاوہ پائیدار ترقیاتی اہداف پر سربراہی اجلاس میں بھی شرکت اور خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، اہم امور زیر غور

   انوارالحق کاکڑ کی ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، صدر ترکیہ رجب طیب اردوان سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

وزیراعظم امریکی صدر کے عالمی رہنماؤں کو دیے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔