مشن سرمایہ کاری،کابینہ نے103 ممالک کیلیے ویزا پالیسی تبدیل کر دی

Sep 19, 2023 | 11:48:AM
مشن سرمایہ کاری،کابینہ نے103 ممالک کیلیے ویزا پالیسی تبدیل کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) نگران وفاقی کابینہ نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے ویزا پالیسی میں ترمیم کی منظور ی دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے بزنس، سرمایہ کاری اور ورک ویزا پالیسی میں ترمیم کی منظوری دی ہے،103 ممالک کے لیے ویزا پالیسی میں ترمیم کی منظوری بذریعہ سرکولیشن لی گئی،اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی سفارش پر ویزا پالیسی میں ترامیم تیار کی گئی ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی سفارش پر 6ماہ کے لیے بزنس ویزا فوری طور پر جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ

پاکستانی مشن پانچ سال کے لیے بزنس ویزا 24 گھنٹوں میں جاری کرنے کے پابند ہوں گے،ایک سال کے لیے شارٹ ٹرم انویسٹر ویزا بھی24گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا۔ اسی طرح ایس آئی ایف سی کی سفارش پر تین سال کا انویسٹر ویزا 24گھنٹوں میں جاری ہوگا،5سال کے لیے انویسٹر ویزہ وزارت داخلہ 10دن میں جاری کرنے کی پابند ہوگی، دوسال کے لیے ورک ویزا وزارت داخلہ سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ایک ماہ میں جاری کرے گی۔