گھر کی چھت پر ہمسائی کو جنسی ہراساں کرنیوالے اوباش سے متعلق سنسنی خیز خبر

Sep 19, 2021 | 18:09:PM
،ملزم ،گرفتارلڑکی ، زیادتی
کیپشن: لڑکی سے زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور میں جنسی ہراسگی کے واقعات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ مینار پاکستان واقعہ کے بعد گزشتہ روز ہی ایک جنسی درندے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جو بچوں کو سکول چھوڑنے کے بعد گھر واپس آرہی تھی کہ ملزم نے انتہائی ہی گھنائونی حرکت کی۔وہ بھی اب تک قانون کی گرفت میں نہ آسکا۔اب گلشن راوی میں گھر کی چھت پر برہنہ ہوکر ہمسائی کو ہراساں کرنیوالا اوباش گرفتار کرہی لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یہ لاہور ہے۔۔بچےسکول چھوڑ کرآنے والی خاتون سےجنسی ہراسانی کا واقعہ ۔۔ویڈیو بھی سامنےآگئی

 تفصیلات کے مطابق   ملک سٹریٹ گلشن راوی کے ابراہیم کی مدعیت میں ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر کے مطابق 27 سالہ صبا اپنے گھر کی چھت پر کپڑے ڈال رہی تھی کہ اسی دوران ہمسایہ عمران اپنے گھر کی چھت پر برہنہ ہوگیا اور صبا کو ہراساں کرتا رہا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے ملزم عمران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:"تازہ اختتام" ۔۔مصیبتوں میں گھری شلپاشیٹھی کا سوشل میڈیاپر پیغام

دوسری جانب گلشن راوی ہی کے علاقے میں خاتون سے فحش حرکات اور جنسی ہراساں کرنے کے معاملہ میں تاحال کوئی اہم پیشرفت نہ ہوسکی،توحید پارک میں خاتون کو ہراساں کرنےوالے ملزم کی شناخت ہوئی اور نہ ہی اسے گرفتار کیا جا سکا ہے۔