"تازہ اختتام" ۔۔مصیبتوں میں گھری شلپاشیٹھی کا سوشل میڈیاپر پیغام

Sep 18, 2021 | 23:43:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) شوہر راج کندرا کے فحش فلمیں بنانے کے کیس میں گرفتاری کے بعد شلپا پر بھی اس حوالے سے سوالات اٹھتے رہے ہیں۔وہ  اس گھناؤنے کام میں ملوث ہونے کی تردید کرتی رہی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:یہ لاہور ہے۔۔بچےسکول چھوڑ کرآنے والی خاتون سےجنسی ہراسانی کا واقعہ ۔۔ویڈیو بھی سامنےآگئی

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی نے "زندگی کی نئی شروعات کرنے" کے بارے میں سوچنا شروع کردیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر "تازہ اختتام" کا اقتباس بھی شیئر کیا۔ انسٹاگرام سٹوری پر شلپا شیٹھی نے ایک کتاب سے کارل براڈ کا قول شیئر کیا جو کچھ یوں ہے کہ "اگرچہ کوئی بھی (ماضی میں) واپس نہیں جاسکتا اور نئی شروعات نہیں کرسکتا، لیکن ہر کوئی حال ہی سے شروعات کرسکتا ہے اور اب تک کی اپنی زندگی میں (موجودہ لمحے کو) تازہ اختتام بنا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ علیزے شاہ نے ایسی تصاویر شیئرکردیں کہ ہنگامہ برپا

یاد رہے کہ چند روز قبل شلپا اس بات کا اعتراف کرچکی ہیں کہ وہ اپنے کام میں مصروف ہونے کی وجہ سے راج کندرا پر نظر نہیں رکھ پائیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔