اداکارہ علیزے شاہ نے ایسی تصاویر شیئرکردیں کہ ہنگامہ برپا

Sep 18, 2021 | 19:08:PM
اداکارہ علیزے شاہ نے ایسی تصاویر شیئرکردیں کہ ہنگامہ برپا
کیپشن: اداکارہ علیزے شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بولڈاداکارہ علیزے شاہ اپنی وائرل تصویروں کی وجہ سے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف ادا کا رہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرا م پر ایک بار پھر اپنی بولڈ تصویروں کو پو سٹ کیا ہے۔جن کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی آپے سے باہر ہوگئے اور ان کو کھری کھری سنا دیں۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ کی موت کے گہرے صدمے سے نڈھال شہنازگل کے بھائی کااہم اقدام

یا د رہےکہ اس سے قبل گلوکار راحت فتح علی خان کے گانے ’او رے پیا‘ گاتے ہوئے ویڈیو پر صارفین نے اداکارہ کو ٹرول کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا لہجہ ایسا نہیں ہے کہ وہ گلوکاری کریں۔ٹرولنگ کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے علیزے شاہ نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی انسٹا فِیڈ چیک کی تو کچھ لوگ مجھے ٹرول کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بےشمار پوسٹس میں میرے لیے کہا گیا کہ گاتے وقت میں کوئی لہجہ استعمال کررہی ہوں، تو اطلاع کیلئے عرض ہے کہ گاتے وقت لہجے جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی، یہ وہی انداز ہے جیسے میں بولتی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ جس کو میرا گانا نہیں پسند وہ بےشک نہ سُنے، یہ آپ سب کی مرضی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے لیے گاتی ہیں اور اُن لوگوں کیلئے گاتی ہیں جو اُن سے محبت کرتے ہیں۔