سدھارتھ کی موت کے گہرے صدمے سے نڈھال شہنازگل کے بھائی کااہم اقدام

Sep 18, 2021 | 18:43:PM
سدھارتھ کی موت کے گہرے صدمے سے نڈھال شہنازگل کے بھائی کااہم اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سدھارتھ کی اچانک مو ت سے شہناز گل اب تک صدمے میں ہیں۔ سدھارتھ کی قریبی دوست شہناز گل کو ان کی موت سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ وہ اب تک اس غم سے ابھر نہیں پائی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد ان کے مداح انہیں مسلسل یاد کر رہے ہیں۔  یوں اچانک انتقال سے ان کےمداح  ابھی تک یقین نہیں کر پا رہے ہیں، وہیں سدھارتھ کی خاص دوست شہناز گل بھی اب تک صدمے میں ہیں۔ ایسے میں ان کے بھائی نے شہناز کو اس غم سے نکالنے کیلئے بیحد بڑا قدم اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں:معصوم بچے کو تیندوے نے شکا ر بناڈالا۔۔ویڈیو سامنے آگئی
 شہباز نے اپنی بہن کو اس بڑے صدمے سے باہر لانے کیلئے سدھارتھ کا ٹیٹو ہاتھ پر بنوایا ہے۔ سدھارتھ شکلا کے ٹیٹو کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے شہباز نے کیپشن میں لکھا ، 'ہماری یادیں آپ کی طرح سچ ہوں گی۔ آپ ہمیشہ میرے ساتھ زندہ رہیں گے ، آپ ہمیشہ ہماری یادوں میں زندہ رہیں گے  ۔ شہباز کے  ہاتھ پر سدھارتھ شکلا  کے چہرے کے ٹیٹو کے نیچے ان کی بہن شہناز کا نام لکھا ہے۔
یا د رہے کہ  شہباز پہلی بار سدھارتھ سے بگ باس کے گھر میں ٹی وی شو میں ملے تھے۔ انہوں نے حال ہی میں اور اس سے پہلے بھی سدھارتھ کی کئی تصاویر شیئر کرکے اپنا پیار سدھارتھ کے لئے ظاہرکیا۔