یہ لاہور ہے۔۔بچےسکول چھوڑ کرآنے والی خاتون سےجنسی ہراسانی کا واقعہ ۔۔ویڈیو بھی سامنےآگئی

Sep 18, 2021 | 19:41:PM
لاہور میں جنسی ہراسانی کا واقعہ
کیپشن: لاہور میں جنسی ہراسانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہو ر میں خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے گلشن راوی توحید پارک کے علاقہ  میں پیش آیا۔یہ ویڈیو دیکھ کر  پولیس نےمقدمہ درج کرلیا ۔مقدمہ کی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ خاتون صبح کے وقت بچوں کو سکول چھوڑ کر گھر واپس آرہی تھی کہ اس دوران ایک ملزم نے موٹرسائیکل پر خاتون کا پیچھا کیا اور وہ جب گھر داخل ہونے لگی تو ملزم ننگا ہوگیا۔خاتون کا پیچھا کرتے ہوئے ملزم نازیبا زبان بھی استعمال کرتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ کی موت کے گہرے صدمے سے نڈھال شہنازگل کے بھائی کااہم اقدام

دوسری جانب پولیس حکام نے اس واقعہ سے متعلق بتایا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ، جلد ہی اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔