سارہ خان کی طبیعت اب کیسی ہے؟ اداکارہ نے مداحوں کا آگاہ کردیا

Oct 19, 2023 | 16:12:PM
سارہ خان کی طبیعت اب کیسی ہے؟ اداکارہ نے مداحوں کا آگاہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف  اداکارہ سارہ خان نے علیل ہونے کی خبروں کے بعد مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ سارہ خان  نےاپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے سٹوری پر لکھا کہ جب اس طرح کا وقت آتا ہے تو ہمیں احساس ہوتا ہے کہ مداح اور دوست ہمارے لیے کتنے معنی رکھتے ہیں، تمام محبتوں اور دعاؤں کے لیے آپ سب کا شکریہ،انہوں نے بتایا کہ وہ اب  گھر ہیں اور بہتر محسوس کررہی ہیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے شوہر گلوکار فلک شبیر کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ڈاکٹر کی کسے ضرورت ہے جب آپ کے پاس ایسا خیال رکھنے والا شوہر ہو،الحمداللہ۔

یاد رہے کہ 17 اکتوبر کو سارہ خان کے شوہر اور گلوکار فلک شبیر نے انسٹاگرام اسٹوری پر سارہ خان کی میڈیکل چیک اپ کی تصویر شیئر کی تھی، جس میں اداکارہ کو اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

سارہ خان کی شیئر کردہ تصویر سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ ایم آر آئی یا سی ٹی اسکین سمیت اسی طرح کے کسی دوسرے میڈیکل ٹیسٹ کے لیے بستر پر موجود ہیں۔فلک شبیر نے اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے خیریت کے لیے دعا کی اپیل کی تھی۔

واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر جولائی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے ہاں اکتوبر 2021 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔