’پاکستان ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں ضرور پہنچے گا‘

Oct 19, 2023 | 11:08:AM
’پاکستان ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں ضرور پہنچے گا‘
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے سابق وکٹ کیپر سید کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں ضرور پہنچے گا، ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی یہ کہہ چکا ہوں۔

وکٹ کیپر سید کرمانی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ احمد آباد میں کھیلے گئے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں پاکستانی شائقین کی کمی محسوس ہوئی،پاک بھارت میچ میں دونوں ممالک کی عوام کو ہونا چاہیے تھا۔ پاکستانی فینز کے نہ ہونے پر ایک بہت بڑا سوال ہے، سب کو معلوم ہے وجہ کیا تھی میں اس پر تفصیل سے بات نہیں کرسکوں گا، کسی بھی ٹیم کی اچھی کارکردگی پر شائقین سے داد نہ ملے تو حوصلہ پست ہوتا ہے۔

ضرورپڑھیں:بھارت: بنگلورو کے ہوٹل میں دھماکا  
سید کرمانی نے مزید کہا پاکستان ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیم ہے، ایونٹ شروع ہونے سے پہلے اس کا اظہار کرچکا ہوں۔ 1979 میں جب بھارتی ٹیم پاکستان آئی تو پاکستانی فینز نے ان کی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کیا، پاکستان ٹیم کی بولنگ لائن دنیا کی سب سے اچھی بولنگ لائن ہے، پیس اٹیک سب سے اچھا پاکستان کا ہے۔

قومی کپتان سے متعلق سید کرمانی بولے بابر اعظم دنیا کے ٹاپ بیٹر ہیں، محمد رضوان ابھی نوجوان ہے، ان کی تکنیک بہت اچھی ہے۔