اہم شخصیت کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا

Oct 19, 2022 | 17:49:PM
 اہم شخصیت کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
کیپشن: شخصیت
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تقریباً چھ ماہ تک عہدے پر رہنے کے بعد حکومت سندھ نے ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ پروفیسر سلمان رضا کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا.

اس سلسلے میں چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے تاہم ابھی کسی دوسرے افسر کو اس عہدے کا چارج نہیں دیا گیا, امکان یہی کہ فی الحال ڈائریکٹوریٹ میں سے کسی افسر کو یہ چارج دے دیا جائے۔یاد رہے کہ پروفیسر سلمان رضا نے اسی سال 6 مئی کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا تاہم اس دوران ان کے کراچی کے نجی سکولوں اور بعض ایسوسی ایشنز سے شدید اختلافات ہوگئے تھے۔

پروفیسر سلمان رضا کے بارے میں یہ تاثر عام تھا کہ وہ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ہر اقدام پیرنٹ ایسوسی ایشن اور اس کے سربراہ سے مشورے کے بعد کرتے ہیں۔

اس دوران ایک ویڈیو بیان میں انھوں نے پرائیویٹ سکولوں کو مافیا کہہ کر بھی مخاطب کیا جس پر ایسوسی ایشنز ان کے دفتر پہنچ گئی اور ان سے اپنے بیان کی تردید بھی کروائی تاہم یہ اختلافات بڑھتے چلے گئے اور پیر کو پرائیویٹ اسکولز کی مختلف ایسوسی ایشنز نے مشترکہ پریس کانفرنس میں پروفیسر سلمان رضا کو ان کے عہدے سے فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا جو دو ہی روز میں پورا ہوگیا۔