معروف بینڈ بی ٹی ایس نے فوج میں بھرتی ہونے کا اعلان کردیا

Oct 19, 2022 | 11:52:AM
معروف بینڈ بی ٹی ایس نے فوج میں بھرتی ہونے کا اعلان کردیا
کیپشن: بی ٹی ایس
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بی ٹی ایس کے ساتوں ارکان دو سال فوج میں خدمات انجام دیں گے اور 2025 میں دوبارہ سٹیج پر نظر آئیں گے۔

بی ٹی ایس دنیا کے سب سے بڑے بینڈز میں سے ایک ہے جس کا تعلق جنوبی کوریا سے ہے۔ جنوبی کوریا کے قانون کے مطابق ملک کہ ہرصحت مند جوان مرد کو کم ازکم دو سال فوج میں خدمات انجام دینی ہوتی ہیں۔ 

 بی ٹی ایس کے مداح جن کو  بی ٹی ایس آرمی بھی کہا جاتا ہے میں کافی دیر سے یہ بحث چلی آرہی تھی کہ کیا  بی ٹی ایس کو فوجی خدمات ادا کرنے سے چھوٹ ملے گی یا نیہیں مگر بی ٹی ایس کی ایجنسی نےاس طویل بحث کو ختم کرتے ہوئے بتایا کہ بی ٹی ایس کے ساتوں ارکان دو سال فوج میں خدمات انجام دیں گے ۔