کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پر وزیر اعظم کی تصویر۔۔ شہری عدالت پہنچ گیا

Oct 19, 2021 | 21:44:PM
بھارت،وزیراعظم،تصویر،کرونا
کیپشن: کورنا سرٹیفکیٹ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پر بھا رتی وزیر اعظم  مودی کی تصویر کے خلاف بھارتی شہری عدالت پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ بھارتی شہری پیٹر ایم کی جانب سے کیرالہ کی عدالت میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں شہری نے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر پر اعتراض اٹھایا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ بھارتی شہری نے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پر مودی کی تصویر کے باعث نیا سرٹیفکیٹ بھی جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔ شہری کا کہنا ہےکہ اس کے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ پر نریندر مودی کی تصویر اس کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دوسری شا دی کی خاطر شوہر نے ایسے جا نور کی مدد سے بیوی کو مروا ڈالا کہ سب دنگ رہ گئے