بھکاری لڑکی کو صرف 10روپے دینے پر با لی وڈ اداکا رہ سارہ علی کو مدا حوں نے کھری کھر ی سنادیں

Oct 19, 2021 | 20:14:PM
سارہ علی خان،سے ،متعلق ،اہم ،خبر
کیپشن: سارہ علی خان،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)اداکارہ سارہ علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس کو لے کر صارفین ان پر تنقید کر رہے ہیں۔ ان کو والدہ امرتا سنگھ اور بھائی ابراہیم علی خان کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ کے باہر دیکھا گیا۔ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ لنچ کے لیے آئی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق ریسٹورنٹ سے اپنی گاڑی کی جانب بڑھتے ہوئے سارہ علی خان کا سامنا ایک ضرورت مند بھکاری لڑکی سے ہوا۔ اداکارہ نے گاڑی میں بیٹھ کر اس لڑکی کو بسکٹ کا پیکٹ اور 10 روپے دئیے اور گاڑی کا دروازہ بند کر کے وہاں سے چلی گئیں۔

سارہ علی خان کے اس عمل کی سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور مذمت کی اور انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’کروڑوں کی مالکن نےاس ضرورت مند لڑکی کو صرف 10 روپے دیے‘۔ دوسرے نے کہا کہ ’10 روپے کا بسکٹ کا پیکٹ۔ غضب کی بے عزتی ہے‘۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’اس سے زیادہ تو ہم مڈل کلاس والے دے دیتے ہیں‘۔ 

یہ بھی پڑھیں:سب انسپکٹر کی تیز رفتار گاڑی نے2لڑکیوں کو کچل دیا ۔۔بچے ویڈیو مت دیکھیں