سب انسپکٹر کی تیز رفتار گاڑی نے2لڑکیوں کو کچل دیا ۔۔بچے ویڈیو مت دیکھیں

Oct 19, 2021 | 17:31:PM
جالندھر،سب انسپکٹر،گاڑی،لڑکیاں،کچل دیں
کیپشن: ٹریفک حا دثہ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) یہ اندوہناک وا قعہ بھارتی صو بہ پنجاب کے ضلع جالندھر کے دھنو والی گیٹ کے سامنے شاہراہ پر صبح کے وقت پیش آیا، تیز رفتار گاڑی نے سڑک پر کھڑی دو لڑکیوں کو کچل دیا۔

تفصیلات کے مطابق اس خوفنا ک حادثے کے نتیجے میں ایک لڑکی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ دوسری کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکیاں سڑک عبور کرنے کے لیے کھڑی تھیں کہ اچانک تیز رفتار گاڑی میں سوار سب انسپکٹر انہیں کچلتے ہوئے فرار ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ایک لڑکی جس کی شناخت نوجوت کور کے نام سے ہوئی موقع پر ہی دم توڑ گئی، حادثے میں زخمی ہونے والی لڑکی کی شناخت ممتا کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:ریاست اتراکھںڈمیں سیلاب کے دوران دولہا دلہن کو شادی تقریب میں کیسے پہنچایا گیا۔۔ویڈیو وا ئرل