سیلاب کے دوران دولہا دلہن کو شادی تقریب میں کیسے پہنچایا گیا۔۔ویڈیو وا ئرل

Oct 19, 2021 | 17:17:PM
بھارت،ریاست کیرالہ،شادی،ویڈیو وائرل
کیپشن: سیلاب میں شا دی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )بھارتی ریاست اتراکھںڈمیں بارشوں اورسیلاب کی تباہی مختلف حادثات اورسیلاب میں 24 افرادہلاک، درجنوں لاپتہ ہوگئے،بھارتی میڈیا  کا کہنا ہے کہ سیلاب کےباعث درجنوں مکانات تباہ ہوگئے۔بھارتی محکمہ موسمیات کی مزیدبارشوں کی پیش گوئی،ریڈالرٹ جاری کردیا۔ سیلاب کےباعث سڑکیں اوررابطہ پل تباہ، ٹرین سروس بھی معطل۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں تاہم اس سیلابی صورت حال میں بھی  ایک جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب منعقد کی۔اور اس تقریب میں پہنچنے کے لیے مندر کے ایک بڑے دیگچے کا استعمال کیا۔

تفصیلات کے مطابق  ہر جگہ پانی تھا اور شادی کے منڈپ تک دولہا اور دلہن کو پہنچا نا ممکن نظر آرہا تھا تاہم جوڑے نے ہمت نہیں ہاری اورمندر سے ایک بڑا دیگچہ لیا اور اس عارضی کشتی کو دھکیلنے کے لیے 2 افراد کی مدد لی۔ جس کی تصاویر اور ویڈیو ز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ دلہن نے مقامی میڈیا چینل کو شادی کی تقریب کے بعد بتایا کہ ان کی نئی زندگی کی شروعات ایک ایسی شادی میں بدل گئی جس کا انہوں نے تصور  بھی نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عوا م کیلئے خو شخبری ۔۔گھی، آٹے، چینی سمیت 14 اشیا پر مکمل طور پر ٹیکس ختم