اے ایس پی شہر بانو کی شادی کی تیاریاں شروع، دولہا کون اور کتنا دولت مند ؟ جانیے

Apr 23, 2024 | 23:01:PM
اے ایس پی شہر بانو کی شادی کی تیاریاں شروع، دولہا کون اور کتنا دولت مند ؟ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور کے معروف بازار اچھرہ میں خاتون کو ہجوم سے بچانے والی پولیس آفیسر شہر بانو نقوی کی شادی کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور ان کے ہونیوالے دولہا کے بارے میں بھی تفصیلات سامنےآگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  اے ایس پی شہر بانو کا پہلے ہی نکاح ہوچکا ہے، ان کی تصاویر نے بھی سوشل میڈیا پر ایک عرصہ تک ہنگامہ برپا کیے رکھا  اوراب ان کی شادی کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں،اطلاعات ہیں کہ ان کی جمعرات کو رخصتی  اور اتوار کو لاہور میں ولیمہ   ہے ، لیکن ایک سوال جو کہ ان کے مداحوں کو کافی کھٹک رہا تھا کہ آیا دلہا میاں ہیں کون ؟ تو  دلہے میاں سے متعلق بھی تفصیل سامنے آ گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق واقعہ اچھرہ کوسانحہ بننے سے روکنے والی اے ایس پی شہر بانو کا رشتہ منڈی بہاوالدین کے امیرزادے سید اشتر نقوی المعروف بگھے شاہ گروپ آف کمپنیز ، رائل سوئس ہوٹل لاہور کے مالک کے  ساتھ طے پایا ہے،  شہر بانو کی رخصتی کیلئے منڈی بہاوالدین سے ہی بارات آئے گی ، پری ویڈنگ تقریبات 3چار دن پہلے سے شروع ہوگئی ہیں،  قوالی نائیٹ کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے اور  اب تک کی اطلاعات کے مطابق ان کی تقریب ولیمہ لاہور رائل سوئس ہوٹل میں 28 اپریل کو منعقد ہوگی۔