پاکستان کو کسی صورت فوج غزہ نہیں بھیجنی چاہیے:حافظ نعیم الرحمان

Nov 19, 2025 | 23:35:PM
پاکستان کو کسی صورت فوج غزہ نہیں بھیجنی چاہیے:حافظ نعیم الرحمان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو کسی صورت بھی فوج غزہ نہیں بھیجنی چاہیے۔

 حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو اسرائیل کے معاملے میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح والی پوزیشن پر رہنا چاہیے کہ اُسے تسلیم نہیں کریں گے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو صرف ایک فلسطین کی آزاد ریاست کی بات کرنی چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان کو کسی بھی صورت فوج غزہ نہیں بھیجنی چاہیے، کوئی بھی فوج غزہ نہیں جانی چاہیے، اہل فلسطین کو یہ اس فوج سے لڑوائیں گے، جو کام اسرائیل کر رہا ہے، وہ کام ہم کیوں کریں؟

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ حماس، فلسطینی اتھارٹی سمیت تمام گروپوں کا اتفاق ہے کہ غزہ کے اندر کوئی بھی فورس باہر کی نہیں آنی چاہیے، مذاکرات کرانے والے ممالک بھی سمجھتے ہیں یہ کام نہیں ہونا چاہیے۔

گزشتہ روز اقوام متحدہ( یو این) کی سلامتی کونسل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کی گئی۔

یو این کی سلامتی کونسل میں قرارداد کے حق میں 14 ووٹ آئے جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا، روس اور چین نے ووٹنگ عمل میں حصہ نہیں لیا۔

اس دوران فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کےلیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور قرارداد اور بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کے منصوبے کو مسترد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :27ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر