ایف آئی اے کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی، مسافرسے 20پاکستانی پاسپورٹ برآمد

Nov 19, 2025 | 18:26:PM
ایف آئی اے کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی، مسافرسے 20پاکستانی پاسپورٹ برآمد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلمان سلیم)ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایران جانے والے مسافر سے بڑی تعداد میں پاکستانی پاسپورٹس برآمد کر لیے ہیں۔
 ایف آئی اے امیگریشن نے وزٹ ویزے پر ایران جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا ، ریاض حسین نامی ملزم بین الاقوامی پرواز سے ایران جا رہا تھا ۔
 ملزم کے قبضے سے 20 پاکستانی پاسپورٹس برآمد کر لیے گئے، ملزم کے قبضے سے ایرانی ویزا ایپلیکیشن فارم اور جعلی ڈرائیونگ لائسنس بھی برآمد ہوا ۔
 ملزم کا تعلق سانگھڑ سے ہے ، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم بھاری رقوم کے عوض شہریوں کو ایران بھجواتا تھا ، ملزم شہریوں کو ایران بھجوانے کے نام پر فی کس 250000 روپے وصول کرتا تھا۔
 گرفتار ملزم برآمد شدہ پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکا ، مسافر کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ، مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :یکم جمادی الثانی 23 نومبر کو ہونے کا امکان ہے:سپارکو