مہمان کو شرمندہ نہ کرو،ٹرمپ  جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق سوال پر خاتون صحافی پر برس پڑے

Nov 19, 2025 | 10:18:AM
مہمان کو شرمندہ نہ کرو،ٹرمپ  جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق سوال پر خاتون صحافی پر برس پڑے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران صحافیوں سے تیز لہجے میں گفتگو کی اور ایک رپورٹر کو یہ کہہ کر ڈانٹ دیا کہ انہیں مہمان کو شرمندہ کرنے کی ضرورت نہیں۔

صدر ٹرمپ کا یہ رویہ دراصل سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے ردعمل میں سامنے آیا۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ 2018 کے صحافی جمال خاشقجی قتل کیس سے متعلق محمد بن سلمان کو کوئی علم نہیں تھا، جس سے امریکی انٹیلی جنس کی 2021 کی اس رپورٹ کی تردید ہوتی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ یہ کارروائی ولی عہد کی منظوری سے ہوئی تھی۔

محمد بن سلمان نے گفتگو میں کہا کہ خاشقجی کا قتل ایک ’’تکلیف دہ واقعہ‘‘ اور “سنگین غلطی” تھی، سعودی عرب نے کیس کی تحقیقات کے لئے تمام درست اقدامات کئے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کئی سال کی بے یقینی کا خاتمہ، بلومبرگ کا فیلڈ مارشل کی کوششوں بارے بڑا اعتراف 

خاشقجی قتل کیس کے معاملے پر ولی عہد کے دفاع میں بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے صحافی کو ترش لہجے میں جواب دیا کہ “تم ایک انتہائی متنازع شخص کی بات کر رہی ہو، بہت سے لوگ اس شخص کو پسند نہیں کرتے۔