کم جونگ ان کی بیٹی پہلی بار منظر عام پر آئی

Nov 19, 2022 | 11:52:AM
کم جونگ ان کی بیٹی پہلی بار منظر عام پر آئی
کیپشن: کم جونگ ان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نئے میزائل کے  لانچ پر اپنی بیٹی کے ساتھ دیکھے گئے، جس کے وجود کی پہلے تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کی بیٹی پہلی مرتبہ عوامی سطح پر منظر عام پر آئی ہے۔کم جونگ اُن کی ذاتی زندگی کے حوالے سے میڈیا پر بہت کم معلومات ہیں تاہم ایک سابق باسکٹ بال اسٹار ڈینس روڈمین نے 2013 میں برطانوی اخبار دی گارجین بتایا تھا کہ کم جونگ اُن کی بیٹی کا نام ’جُو ائی‘ ہے۔