مسائل کا سیاسی حل ڈھونڈنا چاہئے، کسی کی بھی ملاقات نہ کروانا غیر انسانی سلوک ہے؛بیرسٹر گوہر

May 19, 2026 | 23:33:PM
مسائل کا سیاسی حل ڈھونڈنا چاہئے، کسی کی بھی ملاقات نہ کروانا غیر انسانی سلوک ہے؛بیرسٹر گوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ مسائل کا سیاسی حل ڈھونڈنا چاہئے، اس ملک کو بند گلی میں نہ دھکیلیں ، کسی کی بھی ملاقات نہ کروانا غیر انسانی سلوک ہے،جب عدالتیں انصاف نہیں دیتیں تو لوگ قانون کو ہاتھ میں لے لیتے ہیں ۔

راولپنڈی  میں  بیرسٹر گوہر نے داہگل ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ وفاق کی یکجہتی کی علامت ہے اسکو مزید ٹچ نہ کریں،دہشت گردی کے مسائل پر بات چیت ہونی چاہئے،ریونیو کو بڑھانے کے حوالے سے کام ہونا چاہئے،ٹیکس لاز میں ریفارمز لے کر آئیں ،صوبوں کو کہیں کہ اپنا ریونیو بڑھائیں ،ان کاکہناتھا کہ تمام چیزوں پر متفق ہونے میں تو وقت لگے گا ،مگر چیزیں تو فوری ہو سکتی ہیں،کوئی ایسی  ہاٹ لائن ہونی چاہئے جس پر فوری اعتماد میں لے کر معاملات ہوں  جیسے بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنا،ہزار دن سے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہے ایک دن ہسپتال لے جائیں تو دنیا خوش ہو جائے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھا کہ سیاسی مسائل کا سیاسی حل ڈھونڈنا چاہئے،ایک دوسرے کی ماننا بھی چاہئے،جس جھولی میں سو چھید ہوں اسکو پھیلانا کیا ،ہم دستک دے رہے ہیں مگر دروازہ کھل نہیں رہا،کچھ چیزوں پر فوری توجہ کی ضرورت ہوتی ہے ،اگر آپ یہ کہتے ہیں کہ فرصت ملے گی تو بات کریں گے تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے،ہمارے پارلیمنٹیرینز یہاں آئے ہیں راستے سب بند ہیں کچھ پارلیمنٹیرینز 26 نمبر کی طرف چلے گئے ،اس ملک کو بند گلی میں نے دھکیلیں ۔

انہوں نے کہاکہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کو اٹھایا جیل میں بند کیا پانچ کیسز میں سزائیں دیں،ہم لشکر کشی نہ کرتے ہیں نہ کبھی کریں گے،ہم ادھر اپنے حقوق کیلئے یہاں آتے ہیں ،آپ آج وزیر اعلیٰ کی ملاقات کروا دیں تو پھر کیوں کوئی یہاں آئے گا ،وزیر اعلی نے کبھی نہیں کہا کہ پاکستان توڑیں گے ،ہم بھی پاکستان ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ سائفر کوڈڈ فارمیٹ میں آیا تھا ،سائفر اب ایک ہسٹری بن چکی ہے بانی کو اس میں سزا ہو چکی ہے ،جو لوگ اب سائفر لے کر آرہے ہیں وہ بدامنی ،دہشت گردی ،مہنگائی ،28 ویں ترمیم، پٹرول کی بلند قیمت  سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں،ہم نے ہمیشہ یہ کہا کہ ہم سے مساوی سلوک کیا جانا چاہیے ،کیا یہ غیر انسانی  بات نہیں کہ آپ بانی سے ملاقات نہیں کروا رہے،ہم سادہ بات کررہے ہیں کہ بانی کا ہسپتال میں علاج ہو ،معائنے کے دوران بانی کے ڈاکٹر ہوں فیملی ممبر ہو ،بانی کی صحت کے حوالے سے پورا پاکستان تشویش میں ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ بہنوں نے تو یہاں تک کہا کہ ہم باہر آکر بات تک نہیں کریں گے پھر آپ ملاقات کیوں نہیں کروا رہے، کسی کی بھی ملاقات نہ کروانا غیر انسانی سلوک ہے،جب عدالتیں انصاف نہیں دیتیں تو لوگ قانون کو ہاتھ میں لے لیتے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ پاکستان بھی ہمارا ہے فوج بھی ہماری ہے ہم فوج کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں، ہم تو کہتے ہیں کہ ملک ہمارا ہے ادارے ہمارے ہیں ،آپ ہمیں بے کار سمجھتے ہیں تو پھر ہم آپ کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے ،ہم احتجاج کریں گے اپنی اسمبلی لگائیں گے۔

ان کاکہناتھا کہ جمہوریت کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپوزیشن کو بھی سنیں ،پاکستان اب ان چیزوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، پاکستان کو مزید پیچیدگیوں سے بچانا چاہتے ہو تو مقبول لیڈر اور پارٹی سے بات کرو،جیل میں بیٹھے شخص کی بہن اور قید خاتون کی بیٹی سے ملاقات نہ کروانا غیر انسانی سلوک ہے،24 بار عدالت اور 15 مرتبہ سپریم کورٹ سے ایک آرڈر نہیں ہو سکا،جن کو میں نے کہا انہوں نے میری بات کو نہیں سنا،ایک وقت آئے گا کہ اس غیر انسانی سلوک کے نتائج سامنے آئیں گے،عید آرہی ہے اب ملاقات نہیں کروائیں پھر آپ کہیں گے کہ پبلک ہالیڈے ہے ۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ پہلے آپ نے بانی کو سیاسی مقدمات میں بند کیا ،پھر بانی کو بغیر عدالتی حکم کے گرفتار کیا،بانی تین سو بار عدالتوں میں پیش ہوئے کونسا رہنماء آج تک اتنی بار عدالتوں میں پیش ہوا،آپ کا کیمرا بھی کہہ رہا ہے کہ ظلم ہورہا ہے ،ہمارا وزیر اعلی بانی سے کیبنٹ بنانے کے لئے ملنے آیا تو کیا وہ اپنے لیڈر سے نہیں مل سکتا ،نواز شریف سے بھی تو لوگ جیل میں ملاقات کرتے تھے،ہمیں اپنے حلقوں میں جانا مشکل ہوگیا ہے ،لوگ ہمیں کہتے ہیں کہ آپ کو خان کے نام پر ووٹ دیا مسئلے کا حل کیوں نہیں نکل رہا،ہمیں عدلیہ سے انصاف کی امید تھی ،ہم نے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائی ،ہم نے وزیر اعظم کے لئے  مذاکرات والے معاملے پر تالیاں بجائیں،مگر آپ ہمارے لیڈر کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری تعطیلات کا اعلان, 26سے 30مئی تک ادارے بند رہیں گے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: