وادی کمراٹ میں موسلادھار بارش، لینڈ سلائیڈنگ سے مرکزی شاہراہ بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )دیر بالا کے سیاحتی مقام وادی کمراٹ میں شدید بارش سے ندی نالیوں میں طفیانی آگئی جبکہ دریائے کوہستان میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔
وادی کمراٹ روڈ پر جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ سے کمراٹ روڈ ٹریفک کے لیے بند ہوگیا، جس کے سبب گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور سیاح پھنس گئے۔
شہریوں نے اپنے مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں اور سڑک بحال کرنے مصروف ہیں۔
موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔