ڈہرکی: رہڑکی دربار کے گدی نشین سنت سادہ رام چل بسے، ہندو برادری میں سوگ کی فضا

May 19, 2026 | 13:05:PM
ڈہرکی: رہڑکی دربار کے گدی نشین سنت سادہ رام چل بسے، ہندو برادری میں سوگ کی فضا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جہانگیر عالم)ڈہرکی میں رہڑکی دربار کے گدی نشین سنت سادہ رام چل بسے،ان کی وفات پر ہندو برادری سمیت سندھ بھر میں افسردگی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سادہ رام کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی ڈہرکی اور ضلع بھر میں شٹر بند ہڑتال کی گئی، جبکہ کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے، مختلف علاقوں سے عقیدت مند بڑی تعداد میں دربار پہنچ رہے ہیں جہاں سوگ کا سماں ہے۔

ہندو برادری کا کہنا ہے کہ سنت سادہ رام کو امن، بھائی چارے اور انسانیت کی علامت سمجھا جاتا تھا،ان کے انتقال پر ہر آنکھ اشکبار ہے اور عقیدت مند شدید رنج و غم میں مبتلا ہیں۔

عقیدت مندوں کے مطابق سادہ رام محبت، خدمت اور انسان دوستی کا عملی نمونہ تھے جن کی روحانی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی مڈی، چھری اور کلہاڑی کی مانگ بڑھ گئی، بازاروں میں گہما گہمی

دوسری جانب مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

دربار میں عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور علاقے میں سوگ کی کیفیت برقرار ہے۔