عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی مڈی، چھری اور کلہاڑی کی مانگ بڑھ گئی، بازاروں میں گہما گہمی

May 19, 2026 | 12:55:PM
عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی مڈی، چھری اور کلہاڑی کی مانگ بڑھ گئی، بازاروں میں گہما گہمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رابیل سدید)کراچی کے علاقے کالا پل میں قائم دکانوں پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے دوران استعمال ہونے والی اشیاء کی خریداری میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، شہری بڑی تعداد میں جانوروں کی قربانی کے لیے ضروری سامان خرید رہے ہیں جس کے باعث دکانوں پر رش بڑھ گیا ہے۔

مقامی دکانداروں کے مطابق اس وقت قربانی کے لیے استعمال ہونے والی مختلف اشیاء کی مانگ عروج پر ہے، تیز دھار چھری 550 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ ٹوکا 1000 روپے میں دستیاب ہے، کلہاڑی کی قیمت 1250 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح رسی 500 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے، مڈی کی قیمت اس کے وزن کے مطابق مختلف ہے جبکہ ٹوکری 200 روپے فی عدد اور چٹائی 900 روپے فی عدد میں دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کشتی ڈوب گئی

دکانداروں کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی ان اشیاء کی طلب میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے اور خریدار بڑی تعداد میں ضروری سامان خرید رہے ہیں تاکہ قربانی کے انتظامات بہتر طریقے سے مکمل کیے جا سکیں۔