کیلیفورنیا: مسجد میں فائرنگ سے 2 مشتبہ حملہ آوروں سمیت 5 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سین ڈیاگو کی مسجد میں فائرنگ سے 2 مشتبہ حملہ آوروں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی پولیس کے مطابق مرنے والوں میں مسجد کا محافظ بھی شامل ہے، حملے میں دونوں مشتبہ حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا، واقعہ نفرت پر مبنی جرم ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں مشتبہ حملہ آور کمسن تھے، پولیس کی جانب سے حملہ آوروں کی شناخت اور فائرنگ کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا نے بھارت کیلئے اپاچی ہیلی کاپٹر سپورٹ سروسز اور آلات کی منظوری دے دی
سین ڈیاگو کی مسجد علاقے کا سب سے بڑا اسلامی مرکز ہے، یہاں نہ صرف یہاں پانچ وقت کی نمازیں ادا کی جاتی ہیں بلکہ سیمینار اور دیگر مذہبی تقاریب بھی منعقد کی جاتی ہیں اور الراشد اسکول بھی اسی مرکز میں قائم ہے۔
مسجد کے پیش امام طحہ حسنی نے بتایا کہ حملہ آور کی فائرنگ سے بچے محفوظ رہے۔