زمان پارک تلاشی، کمشنر لاہور عمران خان کی رہائشگاہ پہنچ گئے

May 19, 2023 | 15:18:PM
پولیس کو زمان پارک میں عمران خان کے گھر کی تلاشی کیلئے وارنٹ مل گئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی سربراہی میں قانون نافذ کروانے والے اداروں کے افسران و اہلکار زمان پارک پہنچ گئے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ڈی ائی جی آپریشنز صادق علی کھوکھر اور ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف بھی کمشنر لاہور کے ہمراہ ہیں۔

خیال رہے کہ پولیس کی بھاری نفری کمشنر لاہور کے ہمراہ ہے جبکہ لیڈی پولیس اہلکار بھی سرچ آپریشن ٹیم کا حصہ ہیں، سرچ ٹیم عمران خان کے پانچ کینال پر محیط گھر کے تمام اندرونی و بیرونی حصوں کی تلاشی لے گی۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گھر میں مبینہ 40 شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاعات پر یہ سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: زمان پارک آپریشن، گرفتار شرپسند کس سے ہدایات لیتے رہے؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

دوسری جانب لاہور پولیس کی جانب سے مال روڈ اور دھرم پورہ کے درمیان کینال روڈ تاحال بند ہے۔