زمان پارک آپریشن: گرفتار شرپسند کس سے ہدایات لیتے رہے؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

May 19, 2023 | 14:46:PM
زمان پارک آپریشن: گرفتار شرپسند کس سے ہدایات لیتے رہے؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) گزشتہ روز زمان پارک سے گرفتار 8 مبینہ شرپسندوں نے دورانِ تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گرفتار 8 شرپسندوں نے پی ٹی آئی کی اہم لیڈر شپ سے رابطوں کا اعتراف کیا، تمام شرپسند لیڈر شپ سے ہدایات لے رہے تھے اور  تمام ملزمان کے پارٹی رہنماؤں سے فون نمبرز اٹیچ ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: زمان پارک آپریشن، حکومت اور عمران خان کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے

ذرائع نے بتایا کہ ملزم بخت عالم شانگلہ اور ممتاز مردان کا رہنے والا ہے، یہ دونوں خیبرپختونخواء میں پارٹی رہنماؤں سے رابطے  میں تھے، سوات کا عبدالغنی بھی کے پی سے ہدایات لیتا رہا جبکہ مصری شاہ کا اعجاز، اچھرہ کا عبد الغفور اور شاہدرہ کا زوہیب اعجاز چوہدری سے ہدایات لے رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق شالیمار کا نبیل اور سیالکوٹ کا حنظلہ بھی مسلسل ہدایات لے رہے تھے جبکہ ملزم نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ڈنڈے ٹمبر مارکیٹ سے بنوا کر رکھے ہوئے تھے۔