صبا قمر کس سیاسی شخصیت کاکردار اداکرنے کی خواہشمند 

May 19, 2022 | 21:10:PM
اداکارہ صبا قمر، آن سکرین، مریم نواز، کردار ادا کرنےکی خواہش کااظہار
کیپشن: صبا قمر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے آن سکرین مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
صبا قمر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ بڑی سکرین پر اب کسی بھی سیاسی شخصیت کی زندگی پر مبنی فلم بھی دکھائی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہ اب بڑی سکرین پر کسی بھی سیاسی شخصیت کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ مریم نواز شریف کا کردار ادا کرنا چاہیں گی کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ وہ یہ کردار اچھا ادا کرسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 31 مئی سے پہلے نگراں حکومت کا فیصلہ ہو جائے گا،شیخ رشید کا دعویٰ