پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی۔۔قریشی کی ترین گروپ کو وارننگ

May 19, 2021 | 18:38:PM
پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی۔۔قریشی کی ترین گروپ کو وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رکنیت متاثر ہو سکتی ہے اگر کوئی پی ٹی آئی رکن اسمبلی یا رہنما عمران خان پر اعتماد نہیں رکھتا تو اسکے پاس تحریک انصاف میں رہنے کی گنجائش نہیں رہتی۔

تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ اور فنانس بل پر کوئی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا ،اگر عمران خان کو آپ اپنا لیڈر تسلیم کرتے ہیں تو ان پر اعتماد کریں ۔
وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارٹی ڈسپلن کے حوالے سے بیان میں کہاکہ ہمارے تمام اراکین، پارٹی ڈسپلن کے پابند ہیں،وزیر اعظم عمران خان نے تحفظات کا اظہار کرنے والے اراکین کو دعوت دی ان کی گفتگو سنی اور انہیں انصاف کی یقین دہانی کرائی ۔
انہوںنے کہاکہ علی ظفر صاحب نے ابھی اپنی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان صاحب کو پیش نہیں کی ،وزیر اعظم نے ان کے کہنے پر علی ظفر کو ذمہ داریاں تفویض کیں، ان کی خواہش تھی کہ تحقیقات کیلئے ان کی پسندیدہ شخصیت کو نامزد کیا جائے۔ 
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ عمران خان اور ان کے ووٹرز نہ ہوتے تو یہ صاحبان بھی آج اسمبلیوں میں نہ ہوتے، عمران خان کو لیڈر مانتے ہیں تو پھر ان کے فیصلوں پر آمادگی کا اظہار کرنا چاہیے ۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے کب کھلیں گے۔۔۔ شادی میں کتنے افراد کو شرکت کی اجازت