کویت کی نیشنل پیٹرولیم کمپنی کی ریفائنریز پر ڈرون حملے

Mar 19, 2026 | 22:12:PM
کویت کی نیشنل پیٹرولیم کمپنی کی ریفائنریز پر ڈرون حملے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کویت کی نیشنل پیٹرولیم کمپنی کی ریفائنریز پر ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔

کویت پیٹرولیم کارپوریشن نے بتایا کہ مینا عبداللّٰہ اور مینا الاحمدی ریفائنریز میں سے ایک آپریشنل یونٹ کو آج صبح ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس سے محدود آگ بھڑک اٹھی۔
 متاثرہ یونٹس کی دیکھ بھال کویت نیشنل پیٹرولیم کمپنی کر رہی ہے۔

ایمرجنسی اور فوری ردعمل ٹیمیں فوری طور پر تعینات کی گئیں اور آگ کو اعلیٰ حفاظتی معیار کے مطابق قابو میں لایا گیا۔

کویت پیٹرولیم کارپوریشن نے تصدیق کی کہ تمام احتیاطی اقدامات کیے گئے تاکہ عملے کی حفاظت اور ریفائنریز کی سیکیورٹی برقرار رہے۔

وزارتِ دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کویت کے ایئر ڈیفنس سسٹمز نے فضائی حدود میں 18 دشمن ڈرونز کا پتہ لگایا اور 13 کو تباہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے 3اضلاع میں عیدالفطر کے اعلانات کر دیئے گئے