باجوڑ ،خیبر ،بنوں اور کرک میں آج عید کے اعلانات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نظر نہ آنے کے باقاعدہ اعلان کے باوجود ضلع باجوڑ، خیبر بنوں اور کرک میں آج عید کے اعلانات کر دیئے گئے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نظر نہ آنے کے باقاعدہ اعلان کے باوجود ضلع باجوڑ کی مختلف مساجد سے آج بروز جمعہ عیدالفطر منانے کے اعلان کئے گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق باجوڑ کے مختلف علاقوں میں مساجد کے لاؤڈ سپیکرز پر آج بروز جمعہ 20مارچ کو عید الفطر منانے کے اعلانات کئے گئے جس کے بعد مقامی سطح پر عید منانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
خیبر میں اعلان میں کیا گیا ہے کہ خیبر باڑہ برقمبرخیل امن چوک ڈاکٹر جان محمد کلی مسجد میں آج عیدالفطر کا نماز 7:00 ادا کی جائے گی۔
بنوں میں آج بروز جمعہ عید الفطر کا اعلان کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالعنی ایڈووکیٹ کاکہناتھا کہ بنوں میں آج بروز جمعہ عید ہو گی۔
ان کاکہناتھا کہ بنوں میں کل 16 شہادتیں موصول ہوئیں۔جس میں زیادہ تعداد علماء کی تھی۔
رویت ہلال ضلعی کمیٹی نے شہادتین سے ضروری سوال جواب کے بعد ڈسٹرکٹ خطیب بنوں مفتی عبدالعنی نے پورے بنوں میں عید کا اعلان کر دیا۔
اس کے علاوہ کرک میں عید الفطر کا اعلان کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں کہیں بھی چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے ہفتہ 21 مارچ کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی سے امریکا کو خطرہ؟ دفتر خارجہ کا ردعمل بھی آ گیا