ہمارا میزائل پروگرام انٹرکانٹی نینٹل حد سے کم ہے اور کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں، پاکستان کی وضاحت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) پاکستان نے امریکی انٹیلیجنس ڈائریکٹر تلسی گیبارڈکے اس بیان کو مسترد کر دیا کہ پاکستان کے انٹر کانٹی نینٹل بیلسٹک میزائلوں سے امریکہ کی سلامتی کو خطرہ ہے۔
پاکستان نے آج امریکہ کی انٹیلیجنس ڈائریکٹر نے اپنی سینیٹ میں دیئے بیان کو سرکاری طور پر مسترد کیا اور اپنی پوزیشن کو واضح کرتے ہوئے اپنے میزائل پروگرام کو مکمل طور پر دفاعی قرار دیا۔
اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے آج اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیتیں صرف قومی خودمختاری اور خطے میں امن کے لیے ہیں۔
پاکستان نے واضح کیا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام قابلِ اعتبار کم سے کم دفاعی حکمت عملی پر مبنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوال کا چاند؛ مولانا عبدالخبیر آزاد نے اہم اعلان کر دیا
وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام بین البراعظمی حد سے کم ہے۔ ہمارا میزائل پروگرام کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے۔ اس کے برعکس بھارت کے 12 ہزار کلومیٹر سے زائد رینج کے میزائل خطے اور دنیا کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا، پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی احترام اور حقائق پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے متوازن اور ذمہ دارانہ رویہ ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ایران صرف امریکی مفادات پر حملے نہیں کر رہا، اب یہ ثابت ہو چکا ہے، محمد بن عبدالرحمن الثانی