کس ملک میں کل اور کہاں پرسوں عید ہوگی؟ جانئے

Mar 19, 2026 | 19:28:PM
کس ملک میں کل اور کہاں پرسوں عید ہوگی؟ جانئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) دنیا بھر میں رمضان المبار ک کا آخری عشرے  کے آخری آیام ہیں اور یوں  فرزندان اسلام ماہ کی جانب سے رمضان کو الوداع جبکہ عیدالفطر کو مرحبا کہنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ 

 اس سلسلے میں دنیا بھر میں مسلم ممالک کےہلال کمیٹیوں ، محکمہ اوقاف اور محکمہ موسمیات کل یعنی 18 مارچ سے چاند دیکھنےمیں مصروف ہیں تاہم آج دنیا بھر کے زیادہ ممالک میں تقریبا حتمی فیصلہ ہوگیا جس کے بعدممکنہ طور پر دنیا کے کئی ممالک میں کل تو کہیں پرسوں عید ہوگی۔ 

چاند نظر آنے والے ممالک میں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی سعودی عرب پہلے نمبر پر ہے جہاں عید 20مارچ(جمعہ) کو ہوگی، متحدہ عرب امارات ، قطر میں بھی عید الفطر جمعہ کو ہوگی،ترکیہ اور برطانیہ میں بھی عیدالفطر 20 مارچ کوہوگی۔ 

دوسری جانب سنگاپور اور ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر21 مارچ کوہوگی،بنگلہ دیش نےبھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا، جہاں عید الفطر 21مارچ کو ہوگی جبکہ بھارت میں بھی چاند نظر نہیں آیا۔