پیٹرول اورڈیزل کےذخائرموجود،ہمیں چیلنجنگ صورتحال کیلئے خود کو تیار کرنا ہوگا: وزیرپیٹرولیم

لوگوں کو پریشانی نہیں ہو گی، چیلنجنگ صورتحال کیلئے خود کو تیار کرنا ہے، ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جو فوری طورپر ناگزیرہوں،ہم نےمتبادل انتظامات رکھے ہوئے ہیں،تاکہ مشکلات نہ آئیں، قیمتیں کم رکھیں گے تو لوگ اپنا لائف اسٹائل تبدیل نہیں کریں گے: علی پرویز ملک

Mar 19, 2026 | 10:32:AM
 پیٹرول اورڈیزل کےذخائرموجود،ہمیں چیلنجنگ صورتحال کیلئے خود کو تیار کرنا ہوگا: وزیرپیٹرولیم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پیٹرول اورڈیزل کےذخائرموجود ہیں،لوگوں کو پریشانی نہیں ہو گی،ہمیں چیلنجنگ صورتحال کیلئے خود کو تیار کرنا ہے، ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جو فوری طورپر ناگزیرہوں۔

وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی صورتحال نے پورے خطے کو لپیٹ میں لے لیا ہے،ہمیں چیلنجنگ صورتحال کیلئے خود کو تیار کرنا ہے، ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جو فوری طورپر ناگزیرہوں، ہم نے اپنے آپ کو ٹیسٹ میچ کیلئے تیارکرنا ہے،ایک ہفتے میں پیٹرولیم قیمتیں بڑھائی گئیں، دوسری ہفتے بھی ایسے ہی قیمتیں بڑھانا بنتی تھیں۔

علی پرویز ملک کا کہناتھا کہ وزیراعظم نے تمام صوبوں کو اعتماد میں لے کر کفایت شعاری شروع کی،مارکیٹ مستحکم نہیں ہو رہی،کروڈ آئل جی سی سی سے منگواتے ہیں،فجیرہ اور یانگوں سے کروڈ آئل کی سپلائی آرہی ہے،ہم نےمتبادل انتظامات رکھے ہوئے ہیں،تاکہ مشکلات نہ آئیں، قیمتیں کم رکھیں گے تو لوگ اپنا لائف اسٹائل تبدیل نہیں کریں گے، وفاقی وزیرخزانہ اور میں وزرائےاعلیٰ اور وزرائےخزانہ سے ملکرآئےہیں۔

یہ بھی پڑھیں:افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی:فیلڈ مارشل عاصم منیر

 وزیر پیٹرولیم کا کہناتھا کہ انڈسٹری میں پیٹرول اور ڈیزل کم استعمال ہوتا ہے، فرنس آئل کے پلانٹ بہت کم ہو گئے ہیں، ڈیزل اور پیٹرول پر کوئی پلانٹ نہیں چلتا، پاکستان میں پچھلےچند سالوں میں تھرمل جنریشن میں سرمایہ کاری کی گئی، بنگلادیش میں فوج پیٹرول پمپس اور ڈپوز پر تعینات ہے، ہمیں سعودی عرب نے سپورٹ کیا ہواہے، عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کا بڑا بوجھ برداشت کیا ہے، پیٹرول اورڈیزل کےذخائرموجود ہیں،لوگوں کو پریشانی نہیں ہو گی۔