لاہور ائیرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، عمرے پر جانیوالے دو افراد آف لوڈ

Mar 19, 2023 | 12:07:PM
لاہور ائیرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، عمرے پر جانیوالے دو افراد آف لوڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کے غرض سے جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر فلائٹ نمبر ER821  سے جدہ جا رہے تھے جن کے پاسپورٹس پر اٹلی روانگی کی جعلی اسٹیمپ لگی ہوئی تھی۔

مسافروں کی آمد و روانگی کے حوالے سے بھی سسٹم میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیے: پشاور،گھریلو ناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی، سالی اور بچے کو قتل کردیا

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے بتایا کہ مجموعی طور پر 6 لاکھ روپے کے عوض ایجنٹ سے ویزے حاصل کیے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے انٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔