ڈالر معمولی سستا، برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قیمت میں بڑی کمی

Jun 19, 2026 | 18:53:PM
ڈالر معمولی سستا، برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قیمت میں بڑی کمی
کیپشن: سٹاک ایکسچینج، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کمی ہو گئی جبکہ سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کامندی کے ساتھ اختتام ہوا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1 پیسے سستا ہوگیا ۔انٹربینک میں ڈالر 278.26 روپے سے کم ہوکر 278.25 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر1 پیسہ کم ہوکر 279.54 روپے ، یورو 1.33 روپے سستاہوکر 322.99 روپے ، برطانوی پاونڈ 2.20 روپے سستاہوکر 372.62  روپے کا ہوگیا  تاہم اماراتی درہم 2 پیسے اضافے سے 76.59  روپے اورسعودی ریال2 پیسے بڑھ کر 74.87 روپے کا ہوگیا۔

ادھرکاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈریڈانڈیکس میں 2475پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی،ہنڈریڈ انڈیکس 1لاکھ 78ہزار 922پر بندہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپر 564کمپنیوں کے شئیرزمیں کاروبارہوا، 329کمپنیوں کے شیئرزمیں مندی اور 141کمپنیوں کے شیئرزمیں تیزی رہی۔سٹاک مارکیٹ میں 53ارب روپے سے زائدمالیت کے 1ارب سے حصص کی خریدوفروخت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:استحکام پاکستان پارٹی کومخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا