میرے بچوں نے دوبارہ زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا،انجلیناجولی 

بریڈ پٹ سے طلاق کے بعد مسائل سے لڑنے کا حوصلہ کھو بیٹھی تھی،اب ہمت واپس آ رہی ہے

Jun 19, 2026 | 16:46:PM
 میرے بچوں نے دوبارہ زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا،انجلیناجولی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے اعتراف کیاہے کہ وہ بریڈ پٹ سے طلاق کے بعد مسائل سے لڑنے کا حوصلہ کھو بیٹھی تھیں۔
انجلیناجولی نے سابق شوہر اداکار بریڈ پٹ سے طویل قانونی تنازع اور طلاق کے بعد اپنی ذاتی زندگی پر پہلی بار کھل کر گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ میری مسائل کے خلاف لڑنے کی ہمت اب دوبارہ واپس آ رہی ہے جسے میں کہیں میں کھو بیٹھی تھی۔
انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے کے لیے میں ذہنی طور پر کمزور ہو گئی تھی، میرے بچوں نے مجھے دوبارہ مضبوط بننے اور زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا، میرے بچے اب جوان ہو چکے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ میں دنیا بھر کا سفر کروں اور نئی سرگرمیوں میں حصہ لوں، میں اپنے فیصلے خود کروں اور پہلے کی طرح شخصیت بن جاؤں۔

یہ بھی پڑھیں: شوبز کی کمائی حلال یاحرام؟ نعمان اعجاز کاجواب آگیا
انجلینا جولی کے مطابق میرے بچے مجھے سب سے بہتر جانتے ہیں اور ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ میں اپنی شخصیت کے مضبوط پہلوؤں کو دوبارہ سے زندہ کروں جنہیں کچھ عرصے سے آزادانہ طور استعمال نہیں کر پا رہی تھی۔