پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی:ڈی جی آئی ایس پی آر

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلباء کیساتھ خصوصی نشست,طلباء کی جانب سے پُرجوش استقبال کیا گیا

Jun 19, 2025 | 14:26:PM
پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی:ڈی جی آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا،طلباء کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پُرجوش استقبال کیا گیا۔


 طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کئے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بنیان المرصوص میں کامیابی امن کی جیت ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے،  آپ لوگوں نے معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، پاکستان کی افواج منظم اور پیشہ ور افواج ہیں، جو آئین کے تحت اور ریاستی احکامات کے مطابق اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف  نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا کہ اپنے وطن کی حفاظت کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، چاہے ہمیں کسی بھی محاذ پر پاک فوج کا ساتھ دینا پڑے،پاک افواج ہماری پہچان ہیں اور ہم عوام ہی ان کی اصل طاقت ہیں۔

طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ نشست کو سراہا اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے انٹریکشن ہوں۔